پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار خوشحال خان کا کہنا ہے کہ یکطرفہ محبت انسان کو مضبوط بنا دیتی ہے۔
خوشحال خان نے ساتھی اداکارہ نازش جہانگیر کے ساتھ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے یکطرفہ محبت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اُنہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یکطرفہ محبت بہت خوبصورت چیز ہے کیونکہ اس میں انسان کے پاس یہ طاقت ہوتی کہ وہ دوسرے کے بارے میں اپنی رائے خود بناتا ہے جو کچھ ہوتا ہے انسان کے اپنے دماغ میں ہوتا ہے۔
اداکار نے کہا کہ یکطرفہ محبت میں انسان کو یہ پریشانی نہیں ہوتی کہ سامنے سے کیسا ردِعمل مل رہا ہے جو بھی ہوتا ہے وہ اس کے اپنے دل و وماغ میں ہوتا ہے تو بس وہ یہ سوچ کر پُر سکون رہتا ہے۔
ان سے شو کے دوران یہ سوال بھی پوچھا گیا کہ’وہ اپنے گھر والوں کی پسند سے شادی کریں گے یا اپنی پسند سے شادی کریں گے؟‘ جس کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ’یہ تو مجھے نہیں معلوم بس جیسا قسمت میں لکھا ہوگا ویسا ہوجائے گا۔