’یو این امن مشن میں شریک پاکستانی خواتین قوم کا سر فخر سے بلند کر رہی ہیں‘


اقوام متحدہ کے کانگو میں تعینات امن مشن میں شریک پاکستانی خواتین دستے کو داد دیتے وفاقی وزیر شیریں مزاری نے انہیں ملک کے لیے فخر کا باعث قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ نے اپنے ٹوئٹر پیج پر کانگو امن مشن میں پاکستانی خواتین دستے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ فوجی، پولیس افسران، سافٹ ویئر انجینئرز، سائکولوجسٹ، ڈاکٹرز اور جینڈر ایڈوائزرز (خواتین اور مردوں کی رہنمائی کرنے والے ماہرین) لوگ ہیں۔

United Nations

@UN

These Pakistani women are in the Democratic Republic of the Congo. They are military personnel, police officers, software engineers, psychologists, doctors & gender advisers.

More on women in @UNPeacekeeping: http://bit.ly/2AScIKo 

View image on TwitterView image on Twitter
531 people are talking about this

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کی ٹوئٹ کو ری شیئر کر کے لکھا کہ پاکستانی خواتین پوری دنیا کے سامنے قوم کا سر فخر سے بلند کر رہی ہیں۔

شیریں مزاری نے لکھا کہ امن مشن پر مامور خواتین اقوام متحدہ کے امن مشن کو درپیش متعدد تنازعات کو حل کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔

Shireen Mazari

@ShireenMazari1

Pakistani women doing the nation proud on all fronts. Women peacekeepers may help resolve many controversies confronting UN peacekeepers today. https://twitter.com/UN/status/1227412757496070144 

United Nations

@UN

These Pakistani women are #ServingForPeace in the Democratic Republic of the Congo. They are military personnel, police officers, software engineers, psychologists, doctors & gender advisers.

More on women in @UNPeacekeeping: http://bit.ly/2AScIKo 

View image on Twitter
View image on Twitter
108 people are talking about this

واضح رہے کہ گزشتہ برس اقوام متحدہ میں امن مشن میں خواتین دستوں کی تعیناتی کا ہدف پاکستان نے حاصل کیا تھا۔

اس حوالے سے  اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ  پاکستان نے امن مشنز میں 15 فیصد خواتین افسران کی تقرری کا ہدف ریکارڈ مدت میں حاصل کیا ہے جو خوش آئند بات ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں