یوگی آدیتیاناتھ کے پیر چھونے کے معاملے پر رجنی کانت کی لب کشائییوگی آدیتیاناتھ کے پیر چھونے کے معاملے پر رجنی کانت کی لب کشائی

یوگی آدیتیاناتھ کے پیر چھونے کے معاملے پر رجنی کانت کی لب کشائییوگی آدیتیاناتھ کے پیر چھونے کے معاملے پر رجنی کانت کی لب کشائی


بھارتی اداکار رجنی کانت نے ریاست اتر پردیش کے وزیراعلیٰ کے پاؤں چھونے کے واقعے سے متعلق لب کشائی کردی۔ 

واضح رہے کہ ایک ملاقات کے دوران جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے سپر اسٹار اداکار رجنی کانت نے احترام میں اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدیتیاناتھ کے پیر چھوئے۔

اس عمل کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑ گئی تھی، خصوصی طور پر جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے سوالات اٹھادیے۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا یہ ٹھیک ہوگا کہ ایک 72 سالہ شخص اپنے سے چھوٹے شخص کے پیر چھوئے۔

 تاہم اب اس پر رجنی کانت نے اس معاملے پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عادت ہے وہ عمر سے قطع نظر، پیر ضرور چھوتے ہیں۔

رجنی کانت نے میڈیا سے بات چیت میں ایک سوال پر کہا کہ میں مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملا۔ یوگی آدیتیاناتھ سے ملاقات بھی عاجزانہ تھی اور اس میں اس سے زیادہ کچھ نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میری عادت ہے کہ میں یوگیوں اور سنیاسیوں کے پیر چھوتا ہوں اور وہ چاہے مجھ سے چھوٹے ہی کیوں نہ ہوں، میں ان کی دعائیں لیتا ہوں۔


اپنا تبصرہ لکھیں