یوکرین کے وزیرِ خارجہ دیمیٹرو کولیبا مستعفی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ 30 ماہ سے روس کے ساتھ حالتِ جنگ میں رہنے کے بعد یوکرین کے وزیرِ خارجہ دیمیٹرو کولیبا اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔
یوکرینی وزیرِ خارجہ کا استعفیٰ پارلیمنٹ کے اسپیکر نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیا۔
اس سے قبل صدر زیلنسکی یوکرینی فضائیہ کے سربراہ اور ڈپٹی چیف آف اسٹاف کو برطرف کر چکے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز یوکرین کی نائب وزیرِ اعظم اولہا اسٹیفا نیشیبا سمیت 5 وزراء مستعفی ہو چکے ہیں جبکہ آنے والے دنوں میں مزید استعفوں اور تقرریوں کی توقع کی جا رہی ہے۔
زیلنسکی کا کہنا ہے کہ جاری تنازع کے دوران ایک اہم موڑ پر حکومت میں تبدیلیاں ضروری ہیں تاکہ حکومت کو مضبوط بنایا جا سکے اور وہ نتائج حاصل کیے جا سکیں جو یوکرین کے لیے اہم ہیں۔