یوکرینی دراندازی نے تیسری عالمی جنگ کے قریب پہنچا دیا: روسی رکنِ پارلیمنٹ

یوکرینی دراندازی نے تیسری عالمی جنگ کے قریب پہنچا دیا: روسی رکنِ پارلیمنٹ


روسی رکنِ پارلیمنٹ میخائل شیریمیٹ کا کہنا ہے کہ مغربی حمایت یافتہ یوکرینی دراندازی نے دنیا کو عالمی جنگ کے قریب پہنچا دیا ہے۔

یہ بات روسی رکنِ پارلیمنٹ میخائل شیریمیٹ نے ماسکو سے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مغربی گولا بارود اور میزائلوں سے روس پر حملوں سے دنیا تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔

کریملن اہلکار پیٹروشیف کا کہنا ہےکہ نیٹو اور مغرب نے روس پر حملے میں یوکرین کی مدد کی۔

ان کا کہنا ہے کہ کرسک میں آپریشن کا منصوبہ نیٹو اور مغربی اسپیشل سروسز نے بنایا۔

اس حوالے سے غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ یوکرینی افواج 6 اگست کو سرحد پار کر کے کافی حد تک آگے بڑھ چکی ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کرسک ریجن میں یوکرینی افواج کی در اندازی سے 2 لاکھ سے زائد افرادنے انخلاء کیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں