یوکرینی خاتون ماڈل نے کانز فلم فیسٹیول کے منتظمین کیخلاف کیس دائر کردیا

یوکرینی خاتون ماڈل نے کانز فلم فیسٹیول کے منتظمین کیخلاف کیس دائر کردیا


یوکرین کی خاتون ماڈل نے کانز فلم فیسٹیول کے منتظمین کے خلاف کیس دائر کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 21 مئی کو ساوا پونٹیجکا نے ریڈ کارپٹ پر سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے مبینہ طور پر بدتمیزی کرنے کے خلاف کیس دائر کیا ہے۔

یوکرینی ماڈل کا کہنا ہے کہ ٹکٹ ہونے کے باوجود انہیں سنیما میں داخل ہونے سے بہت ہی برے طریقے س روکا گیا تھا، اس حرکت سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی ماڈل کی جانب سے جسمانی حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور ہرجانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکارہ کیلی رولینڈ نے بھی اسی قسم کی شکایت کی ہے جبکہ جنوبی کورین اداکارہ یونا کے ساتھ بھی سیکیورٹی گارڈز کی تلخ کلامی کی ویڈیوز سامنے آئی تھیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کانز فلم فیسٹیول کی انتظامیہ کی جانب سے فی الحال اس معاملے پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں