یوٹیوب کی سابقہ چیف سوسن ووجکی پھیپھڑوں کے کینسر کے باعث انتقال کرگئیں

یوٹیوب کی سابقہ چیف سوسن ووجکی پھیپھڑوں کے کینسر کے باعث انتقال کرگئیں


ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف شخصیت اور سابقہ یوٹیوب چیف سوسن ووجکی جمعے کے روز 56 سال کی عمر میں کینسر سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی ہیں، شوہر نے موت کی تصدیق کردی ہے۔

سابقہ یوٹیوب چیف نے 20 سال گوگل آفس میں گزارے جہاں انہوں نے اپنے گھر کے گیراج سے سرچ انجن اسٹار اپ شروع کیا تھا جسے انہوں نے گوگل میں تبدیل کردیا، جو کہ آج عالمی ٹیکنالوجی کے مرکز میں شمار کیا جاتا ہے، سوسان ووجکی سیلیکان ویلی کی معروف خواتین شخصیات میں شمار کی جاتی تھیں۔

گوگل کی جانب سے 2006 میں یوٹیوب متعارف کرایا گیا تھا جہاں سوسن ووجکی نے 10 سال انتھک محنت کی، جبکہ گزشتہ سال سوسان ووجکی کی جانب سے فیملی کے ساتھ وقت بتانے، صحت اور نجی پراجیکٹس پر توجہ دینے کی وجہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ماہر ٹیکنالوجی کے شوہر ڈینس ٹراپر کی جانب سے فیس بک پر افسوسناک خبر شئیر کی گئی تھی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’میرے 26 سالہ ازدواجی سفر میں پیاری اہلیہ اور میرے 5 بچوں کی والدہ آج ہمیں چھوڑ کر چلی گئی ہے، وہ گزشتہ 2 سال سے پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھی‘۔

شوہر کا کہنا تھا کہ سوسن ووجکی ایک اچھی دوست ہی نہیں بلکہ ایک بہتری جیون ساتھی بھی تھی، پیار کرنے والی ماں، بہترین دماغ اور بہت سے لوگوں کی بہترین دوست تھی۔ ہماری فیملی اور پوری دنیا پر ان کا گہرا اثر تھا۔

سابق یوٹیوب چیف کی جانب سے 1998 میں امریکی ریاست کیلی فارنیا کے مینلو پارک میں موجود گیراج میں اپنی دوستوں سیرگے برین اور لیری پیج کے ہمراہ سیٹ اپ کی شروعات کی گئی تھی، اس سے قبل وہ ان ٹیل میں کام کر رہی تھیں۔ ایک سال بعد انہوں نے کمپنی کی 16 ویں ملازمہ اور پہلی مارکیٹنگ منیجر کے طور پر ذمہ داریاں نبھانا شروع کی تھیں۔

گوگل کے چیف سندر پچائی کی جانب سے سابقہ یوٹیوب چیف کی موت پر کہنا تھا کہ وہ گوگل کی تاریخ کا بنیادی حصہ ہیں، یہ یقین کرنا انتہائی مشکل ہے کہ اب دنیا ان کے بغیر ہے۔

گوگل چیف کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایک ناقابل یقین شخصیت، لیڈر اور دوست تھیں، جنہوں نے دنیا پر زبردست اثر کیا تھا اور میں ان ان گنت گوگلرز میں شامل ہوں، جو انہیں جاننے کے لیے بہتر ہیں۔ ہم انہیں بے حد یاد کریں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں