دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے معروف کینیڈین نژاد امریکی گلوکار جسٹن بیبر کی زندگی پر 10 حصوں پر مشتمل دستاویزی فلم ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔
یوٹیوب ماضی میں بھی متعدد شخصیات کی زندگی پر بنائی گئی دستاویزی فلم جاری کر چکا ہے۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق جسٹن بیبر کی زندگی پر بنائی گئی دستاویزی فلم میں ان کی اہلیہ سمیت کئی گلوکاروں و میوزک انڈسٹری کی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خفیہ شادی کے بعد جسٹن بیبر نے دوبارہ ‘سرعام شادی’ کرلی
جسٹن بیبر کی زندگی پر بنائی گئی فلم کو 10 حصوں پر بنایا گیا ہے اور اسے رواں ماہ 27 جنوری کو یوٹیوب پر جاری کردیا جائے گا۔
گلوکار نے بھی اپنی زندگی پر بنائی گئی دستاویزی فلم کا ٹریلر جاری کیا جسے دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ دستاویزی فلم میں شائقین کو گلوکار کی زندگی کے خفیہ راز بھی دیکھنے کو ملیں گے۔
مزید پڑھیں: جسٹن بیبر کے پرانی دوست کے ساتھ بڑھتی قربتیں
خبر رساں ادارے کے مطابق دستاویزی فلم میں جسٹن بیبر کی اہل خانہ سمیت ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق اہم رازوں کو سامنے لایا جائے گا جب کہ گلوکار کے کیریئر کے مشکل دنوں کو بھی مداحوں کے سامنے لایا جائے گا۔
جسٹن بیبر کو 2007 میں اس وقت شہرت ملی تھی جب ان کا گانا ’یوٹیوب‘ پر وائرل ہوا تھا۔
جسٹن بیبر کا شمار بھی دنیا کے ان چند گلوکاروں میں ہوتاہے جنہوں اپنے کیریئر کا آغاز یوٹیوب سے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹن بیبر کا شادی کے 150 دن بعد ہی طلاق کا فیصلہ؟
یوٹیوب کی جانب سے خود پر دستاویزی فلم بنائے جانے کے حوالے سے جسٹن بیبر نے مختصر بیان میں کہا کہ انہیں یوٹیوب نے کیریئر کے آغاز میں مدد دی اور وہ ویڈیو ویب سائٹ کی وجہ سے ہی بڑے گلوکار بنے۔
خیال رہے کہ جسٹن بیبر نے اکتوبر 2019 میں امریکی ماڈل ہیلی ہالڈوین سے شادی کی تھی، انہوں نے جولائی 2018میں ان سے منگنی کی تھی۔
ہیلی ہالڈ وین سے قبل جسٹن بیبر کے تعلقات سلینا گومز سے تھے اور دونوں کی جوڑی کو سراہا جاتا تھا۔