پاکستانی معروف یوٹیوبر و کانٹینٹ کرئیٹر زید علی اور اِن کی اہلیہ یمنیٰ کے یہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
کامیڈین و یوٹیوبر زید علی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اس خوشخبری کا اعلان کیا ہے۔
زید علی نے اپنے نوزائیدہ بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’الحمدللّٰہ! اللّٰہ نے ہمیں ایک اور بیٹے سے نوازا ہے، اس دنیا میں خوش آمدید اذلان علی زید۔‘
یاد رہے کہ زید علی اور اُن کی خوبرو اہلیہ یمنیٰ نے گزشتہ ماہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر نئی ویڈیو کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ اُن کے یہاں دوبارہ بیٹے کی پیدائش متوقع ہے۔
انٹرنیٹ پر اپنی مزاحیہ ویڈیوز اور منفرد کانٹینٹ سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین اسٹار زید علی نے اگست 2017ء میں یمنیٰ سے شادی کی تھی۔
اگست 2021ء میں اس جوڑے کے یہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اِنہوں نے ازیان علی زید رکھا ہے۔