یوٹیلیٹی اسٹورز نے سپر اسٹورز کے اوقات کار میں اضافہ کر دیا

یوٹیلیٹی اسٹورز نے سپر اسٹورز کے اوقات کار میں اضافہ کر دیا


 اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے صارفین کی سہولت کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے 200 سے زائد سپر اسٹورز کے اوقات کار میں اضافہ کر دیا۔

کارپوریشن اعلامیہ کے مطابق آج سے یوٹیلیٹی اسٹورز کے 200 سپر اسٹورز صبح 10 بجے سے رات ایک بجے تک کھلے رہیں گی۔ اس کے علاوہ 100 سے زائد اسٹورز پر پی او ایس مشین میں اضافہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک کے دوران یوٹیلیٹی اسٹورز میں اس وقت صارفین کو شناختی کارڈ دکھا کر اشیاء خریدنے کی اجازت دی گئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں