یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے پی سی بی میں تقریب


 لاہور /  کراچی: یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے پی سی بی ہیڈکوارٹر میں بھی  تقریب منعقد کی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے تمام ملازمین نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جمع ہوکر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور تمام اسٹاف نے مل کر قومی ترانہ بھی پڑھا۔اس موقع پر پاکستان کی سالمیت اور ترقی و خوش حالی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

دوسری جانب یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پی سی بی ہیڈکوارٹرز کی طرح کراچی میں بھی خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا، نیشنل اسٹیڈیم کے جنرل منیجر ارشد خان کی قیادت میں سابق ٹیسٹ کپتان وسیم باری  سمیت بورڈ کے آفیشلز اورکارکنان اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت کے سامنے جمع ہوئے، پاکستان اور کشمیرکےجھنڈے لہرائے گے، قومی ترانے پڑھا گیا اورایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔


اپنا تبصرہ لکھیں