نوجوانوں کے پسندیدہ گلوکار علی ظفر نے یومِ علیؓ کے موقع پر اپنا صوفی کلام شیئر کرتے ہوئے حضرت علیؓ کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
گزشتہ روز پاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ علیؓ منایا گیا، اس سلسلے میں ملک بھر کے مختلف مقامات پر جلسے جلوسوں سمیت مجالس کا بھی اہتمام کیا گیا۔
گلوکار علی ظفر کی جانب سے حضرت علیؓ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی گئی۔
اس پوسٹ پر علی ظفر نے اپنے صوفی کلام کا ایک کلپ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ اس یوم شہادت پر حضرت علی رضی اللّٰہ عنہ کی بہادری اور قربانی کو یاد کرتے ہیں، حضرت علیؓ کی ہمت اور غیر متزلزل ایمان ہمیں مصیبت کے وقت صحیح اور انصاف کی کھڑے ہونے کی ترغیب دیتا ہے۔