یورو کپ، دفاعی چیمپئن اٹلی ایونٹ سے باہر

یورو کپ، دفاعی چیمپئن اٹلی ایونٹ سے باہر


یورو کپ فٹ بال میں دفاعی چیمپئن اٹلی ایونٹ سے باہر ہوگیا۔

پری کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ نے اٹلی کو دو صفر سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

پہلے ہاف میں سوئٹزرلینڈ کے ریمو فریولر نے میچ کے 37 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔

میچ کا دوسرا ہاف شروع ہوا تو صرف 27 سیکنڈز کے اندر ہی سوئٹزرلینڈ کے روبن ورگاس نے ایک اور گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری کو مزید مستحکم کیا۔

یورو کپ میچ کے دوسرے ہاف میں یہ دوسرا تیز ترین گول تھا۔

اٹلی کے کھلاڑیوں نے برتری ختم کرنے کے لیے مخالف ٹیم کے گول پر بار بار حملے کیے لیکن انہیں کامیابی نہیں مل سکی۔


اپنا تبصرہ لکھیں