یوراج نے اپنے ساتھ بورڈ کے ناروا سلوک کے بارے میں زبان کھول دی


 ممبئی: 

بھارت کے سابق آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے اپنے ساتھ بورڈ کے ناروا سلوک کے بارے میں زبان کھول دی۔

وہ بظاہر 2019 کے ورلڈ کپ پلان کا حصہ تھے تاہم دورئہ سری لنکا سے قبل یویو ٹیسٹ میں ناکامی کی وجہ سے ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا،بعد ازاں انھوں نے یویو ٹیسٹ پاس کیا مگر ٹیم میں واپس نہ لوٹ سکے،جس پر انھوں نے گذشتہ برس انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

یوراج نے کہا کہ کیریئر کے آخر میں بورڈ کا میرے ساتھ سلوک نان پروفیشنل تھا، ہربھجن ، ظہیر خان اور سہواگ سب کے ساتھ ایسا کیا گیا، بدقسمتی سے بورڈ کا یہی کلچر ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں