یمنیٰ زیدی کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں اضافہ

یمنیٰ زیدی کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں اضافہ


پاکستانی معروف، خوبرو اداکارہ، ماڈل و شاعرہ یمنیٰ زیدی کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کی میرب کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 8 ملین ہو گئی ہے۔

اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نظر ڈالی جائے تو اداکارہ نے تاحال 1,068 پوسٹس شیئر کی ہیں۔

وہ اپنے اکاؤنٹ سے 190 یوزرز کو فالو کر رہی ہیں جبکہ اُن کے فالوورز اب 8 ملین ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کے بعد ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔

یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ دنیا بھر کے کئی ممالک میں یکساں مشہور ہوا تھا جس میں اداکارہ یمنیٰ زیدی اور اداکار وہاج علی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں