یاسر حسین نے معلومات لیک کرنے پر فیروز خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

یاسر حسین نے معلومات لیک کرنے پر فیروز خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا


پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار و میزبان یاسر حسین نے ہتک عزت کا نوٹس بھیجنے والے اداکار فیروز خان کو ان کی حساس معلومات سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے نمبر اور گھر کے پتے کی تفصیلات عام ہونے پر سوشل میڈیا صارفین سے تجویز طلب کرلی۔

انہوں نے ایک اداکاری کے شعبے میں قسمت آزمانے کی خواہش رکھنے والے شخص کے میسج کا اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس بھائی نے اپنا نمبر مجھے خود دیا ہے لیکن میں اس کا نمبر آؤٹ نہیں کروں گا، کیونکہ میں اسکول گیا ہوں، تھوڑا فرق دِکھنا چاہیئے‘.

اس کے ساتھ ہی ایک اور اسٹوری میں مذکورہ شخص کی گفتگو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’پہلے ایک آدمی نے اپنی بیوی کو مارا پھر ہمارے نمبر آؤٹ کر دیئے، جس کی وجہ سے یہ بھائی مجھے دھمکی دے رہے ہیں کہ میں انہیں اداکاری میں موقع دوں یا پھر ایک لاکھ روپے، اب بتائیں میں کیا کروں؟‘۔

یاسر حسین نے  معلومات لیک کرنے پر فیروز خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز جب فیروز خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ہتک عزت کیس کے حوالے سے اعلان کیا تھا تو انہوں نے چند دستاویزات بھی ساتھ شیئر کئے تھے جس میں ساتھی فنکاروں کی حساس معلومات تھیں۔

جس پر اداکار عثمان خالد بٹ نے فوری کمنٹس کرتے ہوئے اس معلومات کو ڈیلیٹ کرنے کا کہا گوکہ فیروز خان کی جانب سے دستاویزات فوری طور پر ڈیلیٹ کر دی گئیں لیکن یہ دستاویزات مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہوتی رہیں۔

یاسر حسین نے  معلومات لیک کرنے پر فیروز خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

عثمان خالد بٹ نے یک بعد دیگر مختلف سوشل میڈیا پیجز پر بھی وائرل معلومات کو فوری حذف کرنے کی درخواست کی، جس پر ایک مداح نے فیروز خان کی پوسٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا ہے‘

عثمان خالد بٹ نے مستقبل میں کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ’سافٹ ویئر تو اب ان کا اپ ڈیٹ ہوگا‘۔

دوسری جانب ہتک عزت کیس کے تجربے سے گزرنے والی گلوکارہ میشا شفیع نے فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے فاطمہ رضا سمیت ہتک عزت کیس میں نامزد تمام فنکاروں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیس جلد ختم ہوجائے گا، پریشان ہونے کی ضرورت نہیں فیروز خان کو جلد مکافات عمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یاسر حسین نے  معلومات لیک کرنے پر فیروز خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اپنا تبصرہ لکھیں