یاسر اور اقراء کے تھائی لینڈ میں سیر سپاٹے، ناقدین کو جیو اور جینے دو کا مشورہ


اداکار و میزبان یاسر حسین اور ان کی قریبی دوست و اداکارہ اقرا ء عزیز تھائی لینڈ کی سیر ساتھ کرنے پر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں جس پر یاسر حسین نے ناقدین کو جیو اور جینے دو کا مشورہ دے دیا۔

یاسر حسین اور اقراء عزیز کے درمیان گزشتہ برس سے قریبی تعلقات ہیں جس کا اعتراف دونوں کئی مرتبہ سوشل میڈیا سمیت دیگر انٹرویوز میں کرچکے ہیں۔

دونوں تقریبات میں اکثر ساتھ ساتھ دکھائی دیتے ہیں اور اس وقت دونوں گرمیوں کی چھٹیاں انجوائے کرنے کے لیے ایک ساتھ تھائی لینڈ کی سیر پر ہیں۔

یاسر حسین نے اقراء عزیز کے ساتھ جہاز کی تصاویر شیئر کیں اور تھائی لینڈ ائیرپورٹ پر بنائی گئی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس پر کچھ مداحوں نے دونوں کی جلد شادی کی خواہش کا اظہار کیا جب کہ کچھ نے یاسر اور اقراء کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

صارفین کا تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کیا یہ شادی شدہ ہیں؟ یہ لوگ تو ایسے سیر کررہے ہیں جیسے شادی شدہ جوڑا، کیا ان کے والدین کچھ نہیں کہتے حیرت ہے۔

ایسے میں یاسر حسین نے ناقدین کو ایک ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جواب دیا کہ نفرت انگیز تبصرے بند کرو اور انجوائے کرو۔

انہوں نے تھائی لینڈ کے خوبصورت سمندر پر اقراء عزیز کے ساتھ بالی وڈ فلم ’ہم ہیں راہی پیار کے‘کے ایک گانے ’ گھونگھٹ کی آڑ سے‘ پر ٹک ٹاک ویڈیو بنائی جسے سب سے شیئر کی۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ یاسر حسین اقراء عزیز کیلئے گنگناتے ہیں اور وہ ان کے جواب میں گانے کے دوسرے بول گنگناتی ہیں۔

یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یاسر حسین نے سب سے کہا کہ مجھے یہ گانا بہت پسند ہے اس لیے میں نے یہ ٹک ٹاک بنایا۔

انہوں نے کہا کہ انجوائے کریں اور نفرت انگیز تبصرے کرنا بند کردیں، جل جل کے جلد کیوں خراب کرنی ہے۔

یاسر حسین نے آخر میں ناقدین کو مشورہ دیا کہ جیو اور جینے دو، ورنہ میرا اسسٹنٹ بلاک کردے گا، پھر کیسے دیکھو گے اور کہاں کمنٹ کروگے، اس لیے خوش رہیں اور خوش رہنے دیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں