ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے ملائکہ اروڑا کی اہم تجاویز

ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے ملائکہ اروڑا کی اہم تجاویز


بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ڈانسر ملائکہ اروڑا نے ساتھی اداکار شاہ رخ خان کے ہیٹ اسٹروک کا شکار ہونے کے بعد اسپتال میں داخل ہونے کی خبر پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

ملائکہ اروڑا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اسی لیے اکثر یہ بات کہتی ہوں کہ ہمیں اپنے ماحول کی حفاظت کرنی چاہیے اور یہی واحد حل ہے جب ہم خود اپنے ماحول سے پیار کریں گے تو وہ بھی ہم سے پیار کرے گا۔

ملائکہ اروڑا نے ہیٹ اسٹورک سے بچاؤ کے لیے کچھ تجاویر دیتے ہوئے کہا کہ ہائیڈریٹڈ رہنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پانی پیئں، ٹھنڈے اور آرام دہ سوتی کپڑے پہنیں، دھوپ میں جاتے ہوئے سن اسکرین اورچھتری کا استعمال کریں۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈر کے میچ کے سلسلے میں 21 اور 22 مئی کےلیے احمد آباد میں تھے۔

اس میچ کے دوران شاہ رخ خان کی طبیعت خراب ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں ہیٹ اسٹروک اور ڈی ہائیڈریشن کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں