ہیوسٹن ٹیکساس : امریکا بھرمیں محرم الحرام کے حوالے سے مجالس اور عزاداری بھرپورعقیدت و احترام کے ساتھ جاری ہے

ہیوسٹن ٹیکساس : امریکا بھرمیں محرم الحرام کے حوالے سے مجالس اور عزاداری بھرپورعقیدت و احترام کے ساتھ جاری ہے


ہیوسٹن ٹیکساس : امریکا بھرمیں محرم الحرام کے حوالے سے مجالس اور عزاداری بھرپورعقیدت و احترام کے ساتھ جاری ہے۔ ہیوسٹن اور ڈیلس کی تمام امام بارگاہوں جسمیں ہیوسٹن کی امام بارگاہ الغدیر ڈیلس کی امام بارگاہ مومن سنٹڑ اور در حسین سمیت دیگر امام بارگاہوں اور مساجدوں میں یکم محرم الحرام سے ہی فرش عزا اور صف ماتم بچھ گئی ہے جبکہ مجالس کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا تھا جس میں ذاکرین اور علما اکرام واقعہ کربلا کو بیان کرہے ہیں ، ہر جانب یاحسین کی صدائیں ہیں نبی کریم حضرت محمد مصطفی (ص) کے نواسے کی کربلا کے میدان میں عظیم قربانی کی  یاد میں منعقد ہونے والی ان مجالسوں میں لوگ بلا تفریق مذہب و ملت شرکت کررہے ہیں۔  ہیوسٹن اور ڈیلس سمیت امریکہ کے سب سے بڑی ریاست ٹیکساس کے اور بھی کئی شہروں میں عزاداری ان مجالس میں مرد خواتین اور بچے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔ ڈیلس اور ہیوسٹن میں محرم کا مرکزی جلوس شہر کے مرکز ڈاؤن ٹاؤن میں 10 محرم الحرام مورخہ 28 جولائی کو برآمد ہوگا جبکہ مجالس کا سلسلہ مختلف امام بارگاہوں اور گھروں میں بھی جاری رہے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں