ہیوسٹن میں پاکستانیوں کا بھارتی مظاہرین کو بھرپور جواب


ہیوسٹن: رپورٹ :  زاہد اختر  امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں پاکستانیوں نے فلگ شگاف نعرے لگاکر بھارتی مظاہرین کو پسپائی پر مجبور کردیا۔تفصیلات کے مطابق ہیوسٹن میں پاکستانی قونصیلٹ کے باہر امریکن انڈین کمیونٹی کی جانب سے پاکستان کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔تاہم اس کے جواب میں پاکستانیوں نے بھارت کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔ اس موقع پر متحدہ کے سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر سینیٹر بابرخان غوری ، سابق وفاقی وزیر شمیم صدیقی بھی پاکستانیوں کے ہمراہ بھارت  کے خلاف جوابی مظاہرہ میں شریک ہوئے۔

ہیوسٹن: پاکستانی قونصیلٹ کے باہر امریکن انڈین کمیونٹی کی جانب سے پاکستان کے خلاف مظاہرے کے جواب میں پاکستانیوں کے انڈیا کے خلاف فلک شگاف نعرے۔، نعرہ تکبیر، اور کشمیر کی آذادی کے نعرہ، انڈیا میں انسانی حقوق کی پامالی پر مودی کے خلاف نعرہ بازی کی گئی پاکستانیوں کے جوابی مظاہرہ سے بھارتی پریشان ہوگئے ، جوابی مظاہرہ میں پاکستان ایسوئسئیشن کے عہدیدارن بھی موجود تھے تاہم موجودہ پی ٹی آئی حکومت کا کوئی بھی عہدیدار اس جوابی مظاہرے میں نظر نہیں آیا، اس موقع پر بھارتی باشندوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیر میں ہونے والی ہلاکتوں کا ذمہ دار ہے جسپر پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام کو مودی بیوقوف بنا رہا ہے اس نے یہ حملہ الیکشن جیتنے کی وجہہ سے کرایا ہے، اسلیئے وہ ہوش کے ناخن لیں، پولیس کی جانب سے حفاظتی دستے نے شاہرہ کی ٹریفک کو کنٹرول کیا۔ تاہم بھارتیوں کے احتجاج تک پاکستانیوں نے بھی جم کر بھارتیوں کے نعروں کا جوابی مقابلہ کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں