ہیوسٹن میں سائیں جی ایم سید کی 115ویں سالگرہ، سندھی رہنماؤں کا سید کو زبردست خراج تحسین، سندھی قومی ترانہ پر حاضرین احترامناً کھڑے ہوگئے۔
رپورٹ راجہ زاہد اختر خانزادہ
سندھ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں پر تشویش، اقوام متحدہ، کینڈین پارلیمنٹ، امریکی کانگریس اور جینوا کا دروازہ کھٹکھٹارہے ہیں۔ حقوق کی بات کرنا غداری نہیں۔ مقررین
جی ایم سید کی پڑپوتی پارس سید نے رہنماؤں کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا۔
ہیوسٹن۔ ورلڈ سندھی کانگریس اور جی ایم سید میموریل کمیٹی کی جانب سے ہیوسٹن میں جئے سندھ کے بانی سائیں جی ایم سید کی 115سالگرہ شاندار طریقے سے منائی گئی پروگرام میں جی ایم سید میموریل کمیٹی کے سربراہ رحمن کاکے پوٹہ نے آنے والے افراد کا خیر مقدم کیا اس موقع پر ورلڈ سندھی کانگریس کے رہنما زبیر بھنبھرو نے سندھ کا قومی ترانہ پیش کیا ریاض سموں نے اپنی سریلی آواز میں قومی گیت پیش کئے اس موقع پر ورلڈ سندھی کانگریس کے رہنماءراجہ ڈاہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھی جہان کہیں بھی رہتے ہیں انکو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ وہ اپنے سندھ کو یاد رکھتے ہیں اور کبھی بھی اسے فراموش نہیں کرتے انکا کہنا تھا کہ سندھ کا وجود کن فیکن سے شروع ہوا لیکن آج سندھ میں سیاسی کارکنوں کو غائب کرنے کا عمل مسلسل جاری ہے
اس موقع پر امریکہ ورلڈ سندھی کانگریس کے رہنماءصغیر شیخ نے کہا کہ 30سالوں سے ہماری جدوجہد دنیا بھر میں جاری ہے امریکہ کینیڈا اور برطانیہ میں ہماری سرگرمیاں جاری ہیں ہم نے سندھ کا مقدمہ اقوم متحدہ سمیت دیگر بین الااقوامی اداروں تک پہنچایا ہے ہم سیلف ڈٹر منیشن حق خودارادی پر یقین رکھتے ہیں جب کہ ہم شوشل میڈیا پر سرگرم ہیں جہاں پر ہمارے کئی لاکھ فالور ہیں جبکہ ہمارا میگزین بھی جاری کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے سندھ کے گمشدہ ہونے والے افراد اور ڈیم کی تعمیر سے متعلق بڑے پیمانے پر احتجاجی کئے ہیں اور اس سلسلہ میں امریکی اراکین کانگریس سے بھی ملاقاتیں کی ہیں اور انکو گمشدہ سیاسی کارکنوں اور ڈیموں کے نقصانات ہے آگاہی فراہم کی ہے اسطرح ہم نے کینڈا کی پارلیمنٹ کے اراکین سے بھی ملاقات کرکے انکو تمام تر صورتحال سے آگاہی فراہم کی ہے جبکہ جینوا میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے اراکین سے بھی ملاقاتیں کی ہیں اور یہ ملاقات سال میں 3بار ہوتی ہیں جسمیں سندھ میں انسانی حقوق سے متعلق مسائل انکو گوش گذار کئے جاتے ہیں جبکہ لندن میں ہر سال کانفرنس باقاعدگی سے کی جارہی ہیں جبکہ 28سالوں سے ہیوسٹن میں سائیں سید کی یہ سالگرہ ہر سال منائی جاتی ہے
اس موقع پر سائیں جی ایم سید کی پڑپوتی محترمہ پارس سید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائیں جی ایم سید ہی سندھی قوم کی آواز ہیں وہ ایک تاریخ ہیں جس نے جدید قوم پرستی کی بنیاد ڈالی اور سندھی قوم کو جگایا انہوں نے کہا کہ سائیں نے سندھ پرستی انسان دوستی اور علم دوستی کیلئے طویل قید وبند کی صعبتیں برداشت کیں، انہوں نے کہا کہ سائیں جی ایم سید جیسی خوبیوں کے مالک تھے ان پر کئی کتابیں لکھی جاسکتی ہیں اور ایک نشست میں ان پر بات کرنا ناممکن ہے پارس کا کہنا تھا کہ سائیں نے پوری زندگی بااصول سیاستدان کے طور پر وقف کی اور سندھ کی ترقی کیلئے اپنی کوششین جاری رکھیں جبکہ سندھ کے حقوق کیلئے بہادری اور ہمت سے طاغوتی قوتوں کا مقابلہ کیا اس موقع پر سندھی ایسوسی ایشن کی رہنما سنا کی رہنما نورالنسا گھانگرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ سے نوجوانوں کا اغوا معمول کی بات بن گئی ہے نوجوانوں کو گمشدہ کرکے یہ بات بتایا ہے کہ یہ لوگ پاکستان توڑنا چاہتے ہیں حالانکہ بلوچ سندھی پشتوں اپنی شہری آزادی کی بات کرتے ہیں اور اپنے حقوق اور مسائل کی بات کرتے ہیں جوکہ کس بھی آئین کے تحت غلط بات نہیں مگر حق کی بات کرنے پر انسانی حقوق کے قوانین کی پامالی کی جاتی ہے انکا قصور صرف اور صرف سندھ کی آواز اٹھانا ہے یہ کوئی اتفاق نہیں بلکہ سوچا سمجھا منصوبہ ہے جس تحت یہ کاراوئیاں کی جارہی ہیں تاکہ قوم میں دہشت پیدا کی جاسکے اور ایسا کرنے کو انصاف کی بین الاقوامی عدالت کرائم آف ہیومنٹی کہتی ہے ۔ وحدت بھٹی نے کہا کہ سندھ میں انتظامی یونٹ ضلع تو بنائے جاسکتے ہیں مگر یہ لوگ سندھ کو ون یونٹ بنارہے ہیں
Zسید پیر ابراہیم شاہ نے کہا کہ سائیں جی ایم سید نے گھر میں تعلیم حاصل کی مگر وہ اتنے قابل انسان تھے کہ انہوں نے 60سے زائد کتابیں لکھیں اور زندگی کا حصہ اصولوں کی میں رہ کر گذارا انہوں نے کہا کہ سید کو اگر سمجھنا ہے تو انکی کتابوں کو پڑھنا ہوگا , سندھ کے رہنما پرویز انعام بھٹی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں تو سندھی پڑھائی جاتی ہے مگر کئی پرائیوٹ اسکولوں میں سندھی نہیں پڑھائی جاتی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس مسئلہ پر سنجیدہ نہیں ہے وہ سندھ کارڈ صرف اپنے اقتدار کیلئے استعمال کرتے ہیں اور آج جب آصف علی زرداری اپنی کرپشن کی وجہ سے پریشان ہے تو ہائے گھوڑا کی جارہی ہے کہ 18ویں ترمیم ختم کی جارہی ہے وہ دراصل حقیقت میں اپنے آپ کو بچانے کیلئے سندھ کارڈ استعمال کررہا ہے انہوں نے کہا کہ ہر سال 300ارب روپے سندھ بجٹ سے کرپشن کا شکار ہوجاتے ہیں سندھ کے شہر اور دیہاتوں میں پینے کا صاف پانی نہیں معیشیت تباہ ہورہی اور خوشحال سندھ کی 70فیصد آبادی انتہائی غربت کا شکار ہے
جی ایم سید اسٹیڈی بورڈ کے ڈاکٹر حیدر لاشاری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید کے مخالفین بھی سید کے کردار کی تعریف کرتے ہیں حالانکہ سیاستدانوں کے بارے میں آجکل جو حال ہے وہ سب کے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ سائیں جی ایم سید نے سندھ کو صوفیانہ سیکولر صوفی ازم دیا یہ ہی وجہ ہے کہ سندھ مذہبی انتہا پسندی سے پاک ہے انہوں نے کہا کہ سندھ میں سید سائیں کے 178پیروکار کو اغوا کرکے غائب کردیا گیا ہے پروگرام کے آخر میں آصف پنہور ، منصور سموں، مالک ڈنو شیخ نے پروگرام میں شامل ہونے والے افراد کا شکریہ ادا کیا، جبکہ سائیں جی ایم سید کی پڑپوتی پارس سید نے رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا۔ جبکہ محفل موسیقی کا رنگارنگ پروگرام بھی پیش کیا گیا۔