ہیلووین ہماری ثقافت کا حصّہ بنتا جا رہا ہے، نور بخاری

ہیلووین ہماری ثقافت کا حصّہ بنتا جا رہا ہے، نور بخاری


پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے غیر تہذیبی و ثقافتی تقریبات کے بڑھتے رجحان کو باعث تشویش قرار دیا۔

نور بخاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ہیلووین کو غیر تہذیبی و ثقافتی کہتے ہوئے اسے منانے والوں پر افسوس کا اظہار کیا۔

اداکارہ نے لکھا کہ جتنا پاکستانیوں نے ہیلووین کو منایا ہے، وہ کافی تشویشناک ہے، یہ ہماری تہذیب و ثقافت کا حصّہ بنتا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل کراچی میں ہونے والی ہیلووین پارٹی میں شوبز انڈسٹری کی کئی شخصیات نے شرکت کی۔


اپنا تبصرہ لکھیں