کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے طلب علموں کی غیر سرکاری تنظیم ‘ہوپس’ کے زیر اہتمام چوتھی ہیلتھ ایکسپو اتوار 6 جنوری کو کراچی کے ایکسپو سینٹر ہال نمبر 2 میں منقعد کی جارہی ہے۔
ہیلتھ ایکسپو میں 20 سے زائد کلینکس میں مفت دانتوں کا معائنہ، علاج اور ادویات کی سہولت کے علاوہ خون کے ٹیسٹ اور دیگر بیماریوں کی تشخیص کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔
ہیلتھ ایکسپو میں شہریوں کو صحت اور خاص طور پر دانتوں کے مسائل اور بیماریوں سے متعلق معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔
اس کے علاوہ ہیلتھ ایکسپو میں صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے نمائش، ایگزیکٹو کلینکس، بیماریوں کی روک تھام اور آگاہی کیلئے تربیتی ورک شاپس بھی ہوتی ہیں جن میں سامعین کو انتہائی مفید معلومات اور بیماری سے بچاؤ کے سہل طریقوں کا علم ہوتا ہے۔
ہیلتھ ایکسپو میں معروف دوا ساز ادارے صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے برانڈز اپنے اسٹالز لگاتے ہیں، ایکسپو میں عوامی شرکت میں سہولت کیلئے کوئی فیس یا رجسٹریشن کی شرط نہیں۔
واضح رہے کہ ‘ہوپس’ کے زیر اہتمام کراچی کے عباسی شہید اسپتال اور کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں مریضوں کا گزشتہ 25 برسوں سے مفت علاج کیا جا رہا ہے۔