ہونڈا سوک ہیچ بیک 2022 گاڑی متعارف


ہونڈا نے کچھ عرصے قبل 11 جنریشن ہونڈا سوک سیڈان متعارف کرائی تھی اور اب اس کا 5 دروازوں والا ہیچ بیک ماڈل پیش کردیا گیا ہے۔

ہونڈا سوک ہیچ بیک 2022 کو 23 جون کو متعارف کرایا گیا جو دیکھنے میں سیڈان گاڑی جیسی ہی ہے مگر اس میں سامان کے لیے اضافی جگہ دی گئی ہے جبکہ روف لائن زیادہ بہتر ہے۔

اس کے علاوہ سوک ہیچ بیک میں فرنٹ اور سینٹر میں نئی گرل دی گئی ہے جبکہ ڈیزائن سے اس ہیچ بیک کو سیڈان سے الگ رکھنے مین مدد ملی ہے۔

فوٹو بشکریہ ہونڈا
فوٹو بشکریہ ہونڈا

یہ نئی گاڑی سیڈان ماڈل سے لگ بھگ 5 انچ چھوٹی ہے تاہم زیادہ ورسٹائل بھی ہے۔

بیک سیٹس کے پیچھے اس گاڑی میں 24.5 کیوبک فٹ کا خلا سامان رکھنے کے لیے ہے جبکہ سیڈان میں صرف 14.8 کیوبک فٹ اسپیس موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ ہونڈا
فوٹو بشکریہ ہونڈا

ڈیزائن کے لحاظ سے ہیچ بیک سوک سیڈان ماڈل کے مققابلے میں زیادہ اسپورٹس لک کی حامل ہے۔

ایک اور بڑا فرق ٹرانسمیشن کا ہے، ہیچ بیک ماڈل میں 6 اسپیڈ مینوئل کا آپشن موجود ہے جو سیڈان کے کسی ماڈل میں دستیاب نہیں۔

یہ گاڑی 4 ورژن میں دستیاب ہوگی جس کے ایل ایکس اور اسپورٹ ماڈلز میں 2.0 لیٹر فور سلینڈ انجن دیا گیا ہے جو 158 ہارس پاور اور 138 پونڈ ٹورکیو طاقت کا حامل ہے۔

اسی طرح ای ایکس ایل اور اسپورٹ ٹورنگ ماڈلز میں 1.5 لیٹر ٹربو انجن 180 ہارس پاور اور 177 پونڈ ٹورکیو طاقت سے لیس ہوگا۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ دونوں انجن پہلے کے مقابلے میں ایندھن بچانے کے لیے زیادہ افادیت کے حامل ہیں تاہم اس حوالے سے اعدادوشمار جاری نہیں کی گئے۔

فوٹو بشکریہ ہونڈا
فوٹو بشکریہ ہونڈا

مسافروں کے تحفظ کے لیے فرنٹ کے ساتھ بیک سیٹوں کے لیے بھی ایئربیگز دیئے گئے ہیں تاکہ کسی حادثے کی صورت میں دماغ اور گردن کی انجریز سے بچا جاسکے۔

گاڑی کے اندر سیڈان کی طرح کا فلیٹ ڈیش بورڈ موجود ہے جبکہ 7 انچ کی کلر ٹچ اسکرین اور انسٹرومنٹ کلسٹر ڈسپلے بھی دیا جائے گا۔

فوٹو بشکریہ ہونڈا
فوٹو بشکریہ ہونڈا

ایک 9 انچ کا پینل بھی موجود ہوگا جبکہ 12 اسپیکر بوس ساؤنڈ سسٹم، چی وائرلیس چارجنگ، لین کیپنگ اسسٹ، اڈاپٹو کروز کنٹرول اور ٹریفک جام اسسٹ سمیت متعدد فیچرز اس گاڑی کا حصہ ہیں۔

کمپنی کی جانب سے فی الحال قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا اور یہ گڑی رواں سال کے آخر میں کسی وقت مختلف ممالک میں صارفین کو دستیاب ہوگی۔


اپنا تبصرہ لکھیں