ہولی وڈ اداکارہ اپنی والدہ کے قتل کے الزام میں گرفتار

ہولی وڈ اداکارہ اپنی والدہ کے قتل کے الزام میں گرفتار


ہولی وڈ اداکارہ مولی فٹزجیرالڈ کو ان کی والدہ کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی 68 سالہ والدہ پیٹریکا فٹزجیرالڈ مردہ حالت میں گھر میں پائی گئیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پولیس نے واقعے پر پہنچ کر مولی کو تحویل میں لیا جس کے بعد ان پر سیکنڈ ڈگری قتل کا الزام عائد کیا گیا۔

پولیس کے مطابق انہیں علاقے سے کسی نے اس واقعے کی اطلاع دی، جس کے بعد اداکارہ کے گھر پر جھاپہ مارا گیا جہاں مولی کی والدہ زمین پر مردہ حالت میں موجود تھی اور انہیں خنجر کا وار کرکے قتل کیا گیا۔

مولی نے فلم کیپٹن امریکا میں بھی کام کیا — فوٹو: یوٹیوب اسکرین شاٹ
مولی نے فلم کیپٹن امریکا میں بھی کام کیا — فوٹو: یوٹیوب اسکرین شاٹ

واضح رہے کہ مولی فٹزجیرالڈ 2011 میں سامنے آئی مشہور زمانہ ہولی وڈ فلم ‘کیپٹن امریکا’ میں کام کرچکی ہیں۔

وہ 2018 کی فلم ‘ٹربل از مائے بزنس’ میں بھی جلوہ گر ہوئیں، انہوں نے 2014 میں سامنے آئی تھرلر فلم ‘دی لافل ٹرت’ کی کہانی بھی تحریر کی جبکہ اس فلم کو ڈائیریکٹ بھی کیا۔

مولی فٹزجیرالڈ کے مامو گیری کا اے پی سے بات کرتے ہوئے بہن کی موت پر ایک بیان میں کہنا تھا کہ ان کی بہن گھر تبدیل کرنے کی خواہشمند تھی اور ایسا کرنے کا ارادہ بھی کررہی تھی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتے کہ ان کی بہن کو کیوں قتل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ مولی نے ان کی بہن کو کیوں قتل کیا، وہ بس یہ جانتے ہیں کہ اب ان کی بہن کبھی واپس نہیں آسکیں گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں