مانچسٹر:
ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے منفرد اعزاز میں عمران خان اور وسیم اکرم کو جوائن کرلیا۔جیسن ہولڈر نے بھی ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں فارمیٹس میں بطور کپتان وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی ہے اور انہوں نے یہ اعزاز انگلینڈ سے تیسرے ٹیسٹ کے دوران حاصل کیا۔
اس فہرست میں عمران خان 187 ٹیسٹ اور 131 ون ڈے وکٹوں کے ساتھ ٹاپ پر ہیں جب کہ وسیم اکرم (107، 158) دوسرے اور شان پولاک (103، 134) تیسرے نمبر پر ہیں۔