ویسے تو 2021 کے آغاز میں ابھی 3 ماہ باقی ہے مگر ہواوے نے پی اسمارٹ 2021 نامی اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے۔
یہ مڈرینج اسمارٹ فون یورپ میں متعارف کرایا گیا ہے۔
اس فون میں 6.67 انچ کا ایف ایچ ڈی پل آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جو 20:9 ایسپکٹ ریشو کے ساتھ ہے۔
ہواوے پی اسمارٹ 2021 کے اندر کمپنی کے اپنے کیرین 710 اے پراسیسر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
اور یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ امریکی پابندیوں کے نتیجے میں ہواوے کے اس فون میں بھی گوگل ایپس اور سروسز موجود نیں، تاہم اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم موجود ہے جس کا امتزاج ای ایم یو آئی 10.1 سے کیا گیا ہے۔
فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 22.5 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے جس کے ساتھ ہیڈفون جیک بھی موجود ہے۔
فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے۔
اس کے علاوہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو شوٹر اور 2 میگا پکسل میکرو ڈیپتھ ہیلپر کیمرے بیک پر موجود ہیں۔
فون کے فرنٹ پر ہنچ ہول ڈیزائن میں 8 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔
جیسا اوپر درج کیا جاچکا ے کہ اس فون کو سب سے پہلے یورپ میں پیش کیا گیا ہے جہاں اس کی قیمت 229 یورو (44 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔
دیگر ممالک میں یہ فون آئندہ چند ماہ کے دوران فروخت کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔