ہم نے اس وکٹ پر 20 رنز کم کئے، ڈیرن سیمی

ہم نے اس وکٹ پر 20 رنز کم کئے، ڈیرن سیمی


پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ ہم نے اس وکٹ پر 20 رنز کم کئے، بولرز نے کم اسکور کے باوجود اچھی فائٹ کی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کے کراچی میں کھیلے گئے کوالیفائر کے بعد پریس کانفرنس میں پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ مہران ممتاز نے پاور پلے میں عمدہ بولنگ کی۔

ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ آج کے میچ کو فراموش کرکے اگلے میچ کی تیاری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم عمدہ کھلاڑی ہیں، ان کی قائدانہ صلاحیتیں نکھر چکی ہیں۔

میچ میں اپنی ٹیم کی شکست کے حوالے سے ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز نے ڈیتھ اوورز میں اچھی بولنگ کی۔

زلمی کے ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ میرا فوکس پی ایس ایل کے دو میچز پر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے پی ایس ایل 9 کے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں