ہم مسلح افواج سمیت تمام اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، حسن مرتضیٰ


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ہم مسلح افواج سمیت تمام ملکی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 26ویں آئینی ترمیم کی آڑ میں کرمنل کیسز میں این آر او چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی تو جیل میں ملاقات اور روٹی پر سودا کر رہی ہے، سب جانتے ہیں کس کو بیرونی ایجنڈے پر لایا گیا۔

پی پی پی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری نے مزید کہا کہ پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے فارن فنڈنگ ہوتی رہی، عدلیہ کے فیصلوں سے وزرائے اعظم کی لاشیں گریں، ہم مسلح افواج سمیت تمام ملکی اداروں کےساتھ کھڑے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں