’ ہم آپ کو اکیلا نہیں چھوڑینگے‘، ارطغرل غازی کے اداکار کی اردوان کیلئے ٹوئٹ

’ ہم آپ کو اکیلا نہیں چھوڑینگے‘، ارطغرل غازی کے اداکار کی اردوان کیلئے ٹوئٹ


شہرہ آفاق ترکش ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ میں عبدالرحمان کا کردار ادا کرنے والے جلال آل نے ترکیہ میں   پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کے دوران صدر طیب اردوان کی حمایت کا اعلان کردیا۔

جلال آل نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ  شیئر کیا ،ٹوئٹ میں جلال آل  نے ترکیہ کے صدر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے ترکیہ زبان میں  ہی پوسٹ کی  ۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

جلا آل کی ٹوئٹ کے ترجمہ کے مطابق انہوں نے طیب اردوان کیلئے پیغام  لکھا کہ جناب صدر! آپ نے ہمیں اکیلا نہیں چھوڑا، ہم آپ کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

ترکیہ: صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری

ارطغرل غازی’ کے عبدالرحمان نے اپنی پوسٹ میں ترکیہ کے صدر کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ۔

واضح رہے کہ ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

صدارتی انتخاب میں ترک صدر طیب اردوان اور اپوزیشن رہنما کمال قلیچ داراوغلو کےدرمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں