قومی کمیشن برائے وقار نسواں کی چیئرپرسن نیلوفر بختیار نے کہا ہے کہ ہمیں ایسے مستقبل کی طرف جانا ہے جہاں صنفی مساوات اور انصاف غالب ہو۔
لاہور میں قومی کمیشن برائے وقار نسواں کی زیر اہتمام صنفی مساوات پر بین الصوبائی وزارتی گروپ کا اجلاس منعقد ہوا، اس اجلاس میں صنفی ڈیٹا حاصل کرنے اور جینڈر ڈیٹا زیادہ مؤثر طریقے سے استعمال کر کے صنفی مساوات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس اجلاس میں صنفی مساوات کے لیےخواتین کو با اختیار بنانے کے لیے مشترکہ تعاون پر زور دیا گیا، اس موقع پر نیلوفر بختیار کا کہنا تھا کہ اسمبلی صنفی مساوات اور با اختیار خواتین کے مثبت راستے کا آغاز کرتی ہے، اسمبلی اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے، ہمیں ایسے مستقبل کی طرف جانا ہے جہاں صنفی مساوات اور انصاف غالب ہو۔