ہمایوں سعید کا میرےپاس تم اورخلیل الرحمان کے بارے میں بڑا فیصلہ


پاکستانی شو بز کے صف ا ول کے اداکارہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ ڈرامہ میرےپاس تم ہوکا سیکوئل بن سکتاہے اور وہ بھی خلیل الرحمان قمر ہی لکھیں گے، اگر مجھے کام کی پیش کش ہوئی تو ضرور کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق ہمایوں سعید نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور میزبان کے معصومانہ سوالات  کے حاضر جوابی سے جوابات دئیے۔

ہمایو ں سعید نے یہ اہم انکشاف بھی کیا کہ میرے پاس تم ہوکی 20 قسطوں کے بعد خلیل الرحمان قمر نے بتایا کہ آخری قسط میں دانش مرے گا نہیں بلکہ وہ دونوں کو چھوڑ کر چلا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ میں  نےاور ہدایتکارندیم بیگ نےکہاڈرامےمیں دانش کو مارنا ہوگا اور اگر ایسا نہ ہوا تو ڈرامے کا اختتام ٹھنڈا ہوگا۔

ہمایوں نے بتا یا کہ ڈرامے کے شروع میں عوام نے دلچسپی نہیں لی مگر جیسے جیسے اقساط آگے بڑھتی رہیں لوگوں نے دلچسپی لینی شروع کی، میرے پاس تم ہو ڈرامہ 12 سے 13 کروڑ لوگوں نے دیکھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں