پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید نے اپنے حالیہ انٹرویو میں نیٹ فلکس کی سیریز ’دی کراؤن‘ کے بولڈ سین سے متعلق گفتگو کی ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے حوالے سے نجی ٹی وی چینل کے گیم شو میں میزبان نے ہمایوں سعید سے ان کی نیٹ فلکس کی سیریز ’دی کراؤن‘ میں ان کے بولڈ سین سے متعلق سوال کیا۔
میزبان کے سوال پر اداکار نے کہا کہ سیریز دیکھ کر ناظرین کو ایسا لگ رہا ہوگا کہ میں ایسا حقیقت میں کررہا ہوں جبکہ میں صرف اداکاری کر رہا تھا۔
سین پرفارم کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارنے کہا کہ مجھے ساتھی اداکارہ کی اداکاری بہت زیادہ پسند آئی۔
بعدازاں اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ہمایوں سعید شرما گئے اور کھل کر بات کرنے سے منع کردیا۔
واضح رہے کہ نیٹ فلکس سیریز دی کراؤن پاکستان میں کافی مقبول ہوئی تھی، جس میں ہمایوں سعید نے ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کیا تھا۔