ہمایوں سعید اور محسن عباس، ارشد ندیم کی زندگی پر فلم بنانے کے خواہشمند

ہمایوں سعید اور محسن عباس، ارشد ندیم کی زندگی پر فلم بنانے کے خواہشمند


پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید اور محسن عباس حیدر نے پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کر کے گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کی زندگی پر فلم بنانے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

محسن عباس حیدر نے اپنے فیس بک پیج پر ارشد ندیم کی زندگی پر فلم بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ براہِ کرم! ارشد ندیم کی زندگی پر فلم بنائی جائے اور میں اس فلم میں ارشد ندیم کا کردار ادا کرنا چاہوں گا۔

دوسری جانب ہمایوں سعید نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے موقع ملا تو میں ارشد ندیم کی زندگی پر فلم ضرور بناؤں گا۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پاکستان کو اولمپکس گیمز میں 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا ہے۔

یہ انفرادی مقابلوں میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے۔

ارشد ندیم نے اولمپکس کی تاریخ کی سب سے بڑی اور لمبی 92.97 میٹر کی تھرو کر کے اولمپک ریکارڈ اور ایشیئن ریکارڈ قائم کیے جبکہ جیولین تھرو کے فائنل راؤنڈ میں 2 بار 90 میٹر کا حدف عبور کر کے اولمپکس کی 116 سالہ تاریخ رقم کی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں