اونٹاریو:
امراضِ قلب میں مبتلا یا فالج کے خطرے میں گھرے خواتین و حضرات اگر ہفتے میں دو مرتبہ مچھلی کھائیں تو اس سے دل کو توانا رکھنے کے ساتھ ساتھ امراضِ قلب کو بہت حد تک روکا جاسکتا ہے۔دنیا کے 60 ممالک میں لاکھوں افراد پر کئے گئے مطالعے کے بعد اس حقیقت کے مزید ثبوت ملے ہیں کہ اگر تیل والی (آئلی) مچھلیوں کو ہفتے میں کم ازکم دو مرتبہ کھایا جائے تو یہ دل کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہوتی ہیں اور فالج سے بھی بچاتی ہیں۔
تیل بردارمچھلیوں میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ وسیع مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ اب مک ماسٹر یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس ضمن میں دنیا بھر میں ہونے والی تحقیق کا میٹا اینالسِس کے ذریعے جائزہ لیا گیا ہے۔
تحقیق میں شامل سائنسداں اینڈریو مینٹے نے کہا ہے کہ مچھلی دل کے مریضوں کے لیے بہت مفید ثابت ہوسکتی ہے۔
شمالی امریکا، چین، جاپان اور یورپ میں 192000 افراد کی غذائی عادات کا جائزہ لیا گیا جن میں 52 ہزار دل کے مریض بھی شامل تھے۔ ان میں سے جن افراد نے ہفتے میں کم سے کم دومرتبہ مچھلی کا استعمال کیا ان کا دل تندرست اور توانا دیکھا گیا۔ اسی طرح مچھلی کھانے والوں میں فالج سے متاثر ہونے کے خطرات بھی کم دیکھے گئے۔