ہسپتال میں ٹوتھ برش کرنا شدید بیماریوں سے بچانے میں مددگار

ہسپتال میں ٹوتھ برش کرنا شدید بیماریوں سے بچانے میں مددگار


امریکی اور یورپی ماہرین کی مشترکہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ہسپتال اور خصوصی طور پر انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں داخل مریضوں کی جانب سے ٹوتھ برش کرنے سے ان میں نمونیہ میں مبتلا ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔

ماضی میں ہونے والی متعدد تحقیقات سے معلوم ہوچکا ہے کہ ہسپتال میں داخل ہونے والے اور خصوصی طور پر آئی سی یو وارڈ اور وینٹی لیٹر پر منتقل ہونے والے افراد میں نمونیہ ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

تحقیقات سے معلوم ہوا تھا کہ ہسپتال میں داخل ہونے والے ہر 100 میں سے ایک مریض شدید نمونیہ کا شکار بنتا ہے۔

تاہم اب نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ہسپتال میں داخل ہونے والے افراد کی جانب سے یومیہ دو بار ٹوتھ برش کرنے سے ان میں نمونیہ میں مبتلا ہونے کے امکانات نمایاں طور پر کم ہوجاتے ہیں۔

طبی جریدے جاما نیٹ ورک میں شائع رپورٹ کے مطابق امریکا اور سوئٹزرلینڈ کے ماہرین کی جانب سے کی جانے والی 2800 افراد کی تحقیق سے معلوم ہوا کہ ہسپتال میں داخل ہونے والے افراد اور خصوصی طور پر آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر منتقل ہونے والے مریضوں کی جانب سے دن میں دوبار ٹوتھ برش کرنے سے ان میں نمونیہ میں مبتلا ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق چوں کہ وینٹی لیٹر پر مریض مشینوں کے ذریعے مصنوعی طریقے سے بھی سانس لے رہے ہوتے ہیں، اس لیے ان میں کسی بھی انفیکشن میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں جب کہ ان میں نمونیہ میں مبتلا ہونے چانس زیادہ ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق انہوں نے تمام رضاکاروں کو تین مختلف گروپوں میں تقسیم کرکے ان کا جائزہ لیا اور پھر نتائج اخذ کیے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ ہسپتال کے عام وارڈز میں داخل ہونے والے مریضوں میں نمونیہ کے مبتلا ہونے کے امکانات بھی کم ہوتے ہیں اور ان کی جانب سے ٹوتھ برش کرنے سے ان میں کسی بھی انفیکشن میں مبتلا ہونے کے امکانات بھی کم نہیں ہوتے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ خصوصی طور پر وینٹی لیٹر پر منتقل ہونے والے مریضوں کی جانب سے دن میں دو بار ٹوتھ برش کیے جانے سے ان میں دیگر انفیکشنز سمیت نمونیہ میں مبتلا ہونے کے امکانات نمایاں طور پر کم ہوجاتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں