ہزاروں سال قدیم اناج قینواہ کیا ہے؟


قینواہ ایک قدیم اناج ہے جس کا استعمال موجودہ دور میں بڑھتا جارہا ہے کیونکہ یہ غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔

قینواہ کو 5 ہزار سال پہلے کاشت کیا گیا تھا اور اسے ’تمام اناج کی ماں‘ کی حیثیت سے بھی جانا جاتا ہے۔

قینواہ کی بے شمار اقسام ہیں مگر عام طور پر مارکیٹ میں سفید، لال اور کالا قینواہ مقبول ہے اور زیادہ تر لوگ یہی استعمال کرتے ہیں۔

غذائیت کے اعتبار سےقینواہ ایک بھرپور اور مکمل اناج سمجھا جاتا ہے، اس میں وٹامنز، نمکیات اور فائبر پائے جاتے ہیں۔ یہ نظام ہاضمہ کو منظم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔

ایک کپ قینواہ (185gm) میں غذائیت:

222 کیلوریز

8.14 گرام پروٹین

5.2گرام فائبر

39.4 گرام کاربوہائیڈریٹس

30 فیصد میگنیشیم

30 فیصد میگنیز

19 فیصد فولیٹ

28 فیصد فاسفورس

15 فیصد آئرن

13 فیصد زِنک

6 فیصد پوٹاشیم

ایک کپ قینواہ میں ان تمام غذائیت کے علاوہ وٹامن بی1،  بی2، اور بی6 اور کیلشیم بھی پایا جاتا ہے۔

فوٹو: فائل

قینواہ کو خوراک میں شامل کرنے کے فوائد:

1. قینواہ ایک ایسا اناج ہے جو کہ پروٹین سے بھر پور ہے، اسے کھانے سے ہمارے جسم میں تمام قسم کے پروٹین کی ضروریات پوری ہوجاتی ہیں۔

2.  قینواہ کا استعمال دل کے امراض کے خطرات کو کم کر سکتا ہے جب کہ یہ خطرناک کولیسٹرول میں کمی اور نظام ہاضمہ بہترین بناتا ہے۔

3.  قینواہ کا استعمال ذیابطیس کے مریضوں کے لیے بھی بہترین ہے کیونکہ یہ خون میں موجود شکر کی مقدار کو قابو میں رکھتا ہے۔

4. قینواہ گردے میں پتھری ہونے کی صورت میں جسم کی حفاظت کرتا ہے کیونکہ یہ جسم میں پوٹاشیم کی سطح کواعتدال میں رکھتا ہے۔

5. قینواہ ہڈیوں کی صحت کے لیے بے حد مفید ہے، یہ میگنیشیم سے مالامال ہوتا ہے جو کہ ہڈیوں کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں