ہرگزرتے دن کے ساتھ نوازشریف کی صحت بگڑرہی ہے، مریم اورنگزیب


اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہرگزرتے دن کے ساتھ نواز شریف کی صحت بگڑ رہی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نوازشریف کی صحت سے متعلق بیان میں کہا کہ ڈاکٹرزکے مطابق نوازشریف کوجتنی جلد بیرون ملک منتقل کیا جائے گا، اتنا ہی بہتر ہے، بیرون ملک اولین چیلنج مرض کی درست تشخیص اور پلیٹ لیٹس میں کمی کی وجہ جاننا ہے جب کہ ہرگزرتے دن کے ساتھ نواز شریف کی صحت بگڑرہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کو بیرون ملک لے جانے کے لئے ائیرایمبولینس کل لاہورپہنچے گی، ‎ڈاکٹرزنوازشریف کو طبی طورپرسفر کے لئے آج سے پھرتیارکرنا شروع کریں گے،  ‎نوازشریف پہلے بھی اسیٹرائیڈزکی ہائی ڈوززپرہیں اورا‎سٹیرائیڈز اور دیگرادویات کی مدد سے نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کوسفر کے قابل بنایا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں