ہرشل گبز کراچی کنگز کے نئے ہیڈ کوچ مقرر


 لاہور: 

پی ایس ایل فرنچائز کراچی کنگز نے جنوبی افریقا کے سابق بلے باز ہرشل گبز کی بطور ہیڈ کوچ خدمات حاصل کرلی ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 2020 کی چیمپئین ٹیم کراچی کنگز نے جنوبی افریقا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ہرشل گبز کو نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔ ترجمان کراچی کنگز کا کہنا ہے کہ ہرشل گبز پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں کراچی کنگز ٹیم کو بطور ہیڈکوچ جوائن کریں گے۔

ہرشل گبز اس وقت مختلف لیگز میں بطور کوچ ذمہ داریاں نبھارہے ہیں، کراچی کنگز کے ساتھ ان کے معاہدے اور دیگر تفصیلات کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سیزن میں کراچی کنگنز نے ڈین جونز کی خدمات حاصل کی تھی تاہم ان کا انتقال ہوگیا تھا جس کے بعد یہ عہدہ خالی ہوا تھا۔ پی ایس ایل 6 کے لیے ڈرافٹنگ اگلے ہفتے لاہور میں متوقع ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں