ہرا چکن آلو سالن



حیدرآبادی کھانوں میں شامل گاڑھا مسالے دار گرین چکن آلو سالن اپنے منفرد ذائقے اور خوشبودار مزے کے باعث ہر خاص و عام میں مقبول ہے۔ اس میں شامل ہرے مسالوں کا ذائقہ اسے لاجواب اور بے مثال مزہ دیتا ہے جو کھانے والوں کو مدتوں یاد رہتا ہے۔

 اجزاء

    • تازہ ہرا دھنیا کٹا ہواآدھا کپ
    • پودینے کے پتےآدھا کپ
    • ہری مرچیں کٹی ہوئیآدھا کپ
    • لیموں کا رسایک کھانے کا چمچ
    • سرکہایک چائے کا چمچ
    • پانیحسبِ ضرورت
    • مرغی کا گوشتآدھا کلو گرام
    • تیلتین سے چار کھانے کے چمچ
    • ٹماٹر کٹے ہوئےدو عدد
    • ثابت لال مرچچار سے پانچ عدد
    • ادرک لہسن کا پیسٹایک کھانے کا چمچ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • زیرہ پسا ہواآدھا چائے کا چمچ
    • پسا ہوا دھنیاآدھا چائے کا چمچ
    • آلو، کٹے ہوئےتین سے چار عدد
    • کریمدو کھانے کے چمچ
    • گرم مسالاایک کھانے کا چمچ
    • ثابت ہری مرچیںتین سے چار عدد
    • ٹماٹر کٹے ہوئےدو عدد
    • پانیحسبِ ضرورت
    • تازہ ہرا دھنیاسجاوٹ کے لئے

ترکیب

  • ہرا مسالا بنانے کے لئے سب سے پہلے ایک گرائنڈر میں ہرا دھنیا، پودینے کی پتیاں، ہری مرچیں، نمک، لیموں کا رس، سرکہ اور پانی ڈال کر بلینڈ کرلیں پھر اسے بعد میں استعمال کے لئے اٹھا کر ایک طرف رکھ دیں۔
  • ایک بڑے برتن میں تیل گرم کریں پھر اس میں ٹماٹر اور گول سرخ مرچیں ڈال کر بھونیں۔
  • اب اس میں مرغی کا گوشت ڈالیں اور اچھی طرح پکائیں۔
  • اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور اچھی طرح پکائیں۔
  • اب اس میں پہلے سے تیار کیا ہوا ہرا مسالا، نمک، پسا ہوا زیرہ اور پسا ہوا دھنیا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں کٹے ہوئے آلو ڈالیں اور پکائیں۔
  • اب اس میں کریم ڈالیں، گرم مسالا، ہری مرچیں اور کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں تھوڑا سا پانی ڈال کر مکس کریں پھر ڈھکنا دے کر دھیمی آنچ پر 10 منٹ تک پکائیں۔
  • اب اسے تازہ ہرے دھنئے سے سجالیں۔
  • مزیدار گرین چکن آلو سالن تیار ہے۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی بیش قیمت رائے سے آگاہ کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں