ہراساں کرنے والے ہدایت کار کا نام جلد بتاؤں گی: نادیہ جمیل

ہراساں کرنے والے ہدایت کار کا نام جلد بتاؤں گی: نادیہ جمیل


پاکستانی سینئر اداکارہ نادیہ جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہدایت کار نے ہراسگی کا نشانہ بنایا ہے، جس کا نام جلد بتائیں گی۔

حال ہی میں ساتھی اداکارہ عفت عمر کے پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کرنے والی اداکار اور سماجی کارکن نے مختلف امور پر کھل کر بات کی۔

دوران انٹرویو انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر انکشاف کیا انہیں ماضی میں ایک ہدایت کار نے ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی، جس کے بعد دوبارہ اس ہدایت کار کے ساتھ کبھی کام نہیں کیا اور مذکورہ ہدایت کار حالیہ دنوں میں بہت کامیاب بھی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے آپ کو کسی مشکل میں ڈالنے سے گریز کرتی ہیں اور ایسے لوگوں سے ہمیشہ دور رہتی ہیں جو ان کے لیے مشکل کا باعث بنیں۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کی کہ حال ہی میں ساتھی فنکار نعمان اعجاز نے ایک ڈرامے کی پیشکش کی لیکن جب انہیں معلوم ہوا کہ مذکورہ ہدایت کار اس ڈرامے کی ہدایتکاری کررہا ہے تو خود ہی اس پروجیکٹ سے پیچھے ہٹ گئی۔

نادیہ جمیل نے یہ بھی کہا کہ وہ جلد ہی اس ہدایت کار کا نام بتائیں گی کیونکہ اس نے اب تک نہ جانے کتنی اور لڑکیوں کو بھی ہراساں کیا ہو اور اس ہدایت کار کا نام بتانے کی یہی وجہ ہوگی کہ مستقبل میں مزید لڑکیاں اس کا نشانہ بننے سے بچ جائیں لیکن ابھی اس کا نام نہیں لے سکتی۔

انہوں نے ہدایت کار کا نام ابھی نہ بتانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ابھی میرے بیٹے چھوٹے ہیں، انکا خون گرم ہے اگر انہیں پتا چل گیا کہ وہ کون ہے تو وہ پتا نہیں کیا کر بیٹھیں گے یہ تھوڑے اور بڑے اور سمجھ دار ہوجائیں تو میں اس کا نامخود بتاؤں گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں