ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری

ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری


ملتان: پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 111 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز نے 6 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 45 رنز بنا لیے ہیں۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پاکستان سپر لیگ 8 کے تیسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 18.5 اوورز میں 110 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن روئے 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد حسنین 22، محمد حفیظ 18 محمد نواز 14، عمر اکمل 11 اور اور مارٹن گپٹل 7 رنز بنا سکے۔

کپتان سرفراز احمد 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ نے 5، ثمین گل اور عباس آفریدی نے 2،2 اور اسامہ میر نے 1 وکٹ حاصل کی۔


اپنا تبصرہ لکھیں