ہاکی کو بحال کرنے کیلئے بچوں کو ترغیب اور ہاکی سینٹرز بنانا ہونگے: شہباز سینئر

ہاکی کو بحال کرنے کیلئے بچوں کو ترغیب اور ہاکی سینٹرز بنانا ہونگے: شہباز سینئر


ہاکی کے سابق کپتان شہباز سینئر کا کہنا ہے کہ ہاکی کو پھر سے بحال کرنے کے لیے بچوں کو ترغیب دینا ہوگی اور ہاکی سنٹرز بنانا ہوں گے۔

نمائندہ جنگ سے ٹورنٹو میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز سینئر نے قومی کھیل کی زبوں حالی پر روشنی ڈالی۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک کے نوجوانوں میں ہاکی مقبول نہیں رہی اور متعلقہ حکام کی عدم توجہی کی وجہ سے مسلسل زوال کا شکار ہے۔ پاکستان کو دُنیا میں ہاکی کے میدان میں اپنا نام اور مقام دوبارہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے مگر یہ کبھی بجٹ کا حاصل نہیں بنا، اسپورٹس بورڈ نے اپنا موثر کردار ادا نہیں کیا۔ پاکستان میں ہر شعبے کی طرح ہاکی بھی سیاست کا شکار ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہاکی کو بحال کرنا ہے تو بچوں کو ترغیب دینا ہو گی اور ہاکی سنٹرز بنانا ہوں گے۔

واضح رہے کہ شہباز سینئر ہاکی کے سابق کھلاڑیوں قمر ابراہیم، کامران اشرف، شیخ عثمان، ملک شفقت، شہباز جونئیر اور دیگر کے ہمراہ کینیڈین ہاکی ماسٹرز کے ساتھ تین میچ کھیلنے کے لئے ٹورنٹو پہنچے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں