ہاکی اولمپئین نوید عالم پر10 سال کی پابندی لگادی گئی


پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن نے ہاکی اولمپئین نوید عالم پر 10 سال کی پابندی لگادی۔ 

سیکریٹری پنجاب ہاکی ایسوسی کرنل (ر)آصف ناز کھوکھر کے مطابق 17 اگست کو پنجاب ہاکی  ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں یہ پابندی لگائی گئی، پابندی لگانے کا فیصلہ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے کونسل اراکین کی سفارشات پر کیا، نوید عالم مسلسل ہاکی مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔

سیکریٹری پنجاب نے کہا کہ نوید عالم متوازی پی ایچ اے اور تنظیمیں بنانے میں ملوث تھے، نوید عالم 10 سال تک  ہاکی کی کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے، نوید عالم اپنی پابندی کے خلاف صدر پی ایچ ایف کے پاس اپیل کرسکتے ہیں۔

ایسوسی ایشن کے فیصلے پر اولمپئین کا مؤقف

اولمپئن نوید عالم کا پابندی پر ردعمل ظاہر کیا ہے کہ مجھ پر پابندی اگر قانونی ہوتی تو مجھے بلایا جاتا، سنا جاتا۔ ہر فورم پر پنجاب ہاکی اور پی ایچ ایف کا مقابلہ کروں گا، کھوکھر فیملی پاکستان ہاکی فیڈریشن پر قابض ہوئی ہے، ہاکی میں کرپشن کے بارے وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا بھی آگاہ ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں