ہانیہ منہاس نے ایشین ٹینس چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیت لیا

ہانیہ منہاس نے ایشین ٹینس چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیت لیا


 لاہور: 

ٹینس اسٹار ہانیہ منہاس نے قازقستان میں ہونے والے ایشین ٹینس چمپئن شپ گریڈ اے ٹورنامنٹ میں سلور میڈل جیت لیا۔پاکستان کی ابھرتی ہوئی ٹینس اسٹار ہانیہ منہاس نے قازقستان میں ہونے والے ایشین ٹینس چمپئن شپ گریڈ اے ٹورنامنٹ میں سلور میڈل جیت کر ایک اور کامیابی حاصل کرلی ہے۔

ہانیہ ایک پرعزم اور پرجوش کھلاڑی ہیں ،جو بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک کی ساکھ قائم کرتے ہوئے مستقل اپنے خوابوں کے تعاقب میں ہیں۔انھوں نے محض10برس کی عمر میں بین الاقوامی سطح کے انڈر14ٹورنامنٹ میں مقابلہ کرکے ایک بار پھر یہ ثابت کردیا کہ کچھ بھی نا ممکن نہیں ہے

ہانیہ نے قازغستان میں منعقدہ ایشین ٹینس چیمپئن شپ میں حصہ لیا اور تمام تر مشکلات کے باوجود سلور میڈل جیتا۔


اپنا تبصرہ لکھیں