ہانیہ مداحوں میں گھری، بادشاہ راہ تکتے نظر آئے

ہانیہ مداحوں میں گھری، بادشاہ راہ تکتے نظر آئے


سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں پاکستانی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر  اپنے مداحوں میں گھری اور بھارتی گلوکار بادشاہ ان کی راہ تکتے نظر آ رہے ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر جنید محمد نامی صارف کی شیئر کی گئی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے، جو انہوں نے دبئی کے شاپنگ مال میں ریکارڈ کی تھی۔

مذکورہ وائرل ویڈیو میں پاکستانی اداکارہ کو مداحوں کی فرمائش پر ان کے ہمراہ تصاویر بنواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس کے ساتھ ہی وائرل ویڈیو میں بھارتی گلوکار و ریپر آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ بھی نظر آ رہے ہیں۔

تاہم اس وائرل ویڈیو میں بھارتی گلوکار مداحوں کے گھیرے میں نہیں ہیں بلکہ اپنی کرش کے منتظر ہیں کہ کب پاکستانی اداکارہ کو مداحوں سے فرصت ملے گی اور انہیں بھی کچھ وقت دیں گی۔

واضح رہے کہ مذکورہ وائرل ویڈیو ہانیہ عامر کے حالیہ دورۂ دبئی کی ہے جب انہوں نے بھارتی گلوکار بادشاہ کے ساتھ کچھ وقت گزارا اور ان لمحات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں