ہانیہ عامر نے عائزہ خان کو پیچھے چھوڑ دیا

ہانیہ عامر نے عائزہ خان کو پیچھے چھوڑ دیا


پاکستانی ڈمپل گرل اداکارہ ہانیہ عامر نے ساتھی فنکارہ عائزہ خان کو پیچھے چھوڑ دیا۔

گزشتہ چند برسوں سے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں یہ رواج عام ہو رہا ہے کہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جس کے جتنے زیادہ فالورز ہوں گے اسے اتنا ہی زیادہ کام ملے گا۔

ایسے میں ہر فنکار کی یہ ہی کوشش ہوتی ہے کہ سوشل میڈیا پر زیادہ سے زیادہ متحرک اور اپنے مداحوں سے ہر وقت جڑے رہیں تاکہ ان کے فالوورز کی تعداد میں بھی روز بروز اضافہ ہو۔

اب تک اداکارہ عائزہ خان کا شمار 3.9 فالوورز کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہوتا تھا۔

ہانیہ عامر نے عائزہ خان کو پیچھے چھوڑ دیا

تاہم اب انہیں ٹکّر دینے کے لیے اداکارہ ہانیہ عامر میدان میں آگئی ہیں، اداکار کے فالوورز کی تعداد بھی اب 3.9 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ صرف سوشل میڈیا کی دنیا میں ہی نہیں بلکہ ایوارڈز کی دنیا میں بھی ہانیہ عامر نے اداکارہ عائزہ خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

حال ہی میں نجی چینل کے کراچی میں ہونے والے ایوارڈ شوز کے دوران اداکارہ ہانیہ عامر نے ’موسٹ اسٹائلش ایکٹر ٹیلی ویژن‘ کا اعزاز اپنے نام کیا۔ اس کیٹیگری میں اداکار عائزہ خان اور صبا قمر سمیت دیگر اداکارائیں بھی نامزد تھیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں