ہانیہ عامر اور فرحان سعید کے ڈانس نے مداحوں کو اپنی طرف متوجہ کرلیا

ہانیہ عامر اور فرحان سعید کے ڈانس نے مداحوں کو اپنی طرف متوجہ کرلیا


پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور معروف اداکارہ ہانیہ عامر  شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی ہیں اور ان کی تصاویر ہوں یا ویڈیوز مداح پسند کرتے ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں اداکار فرحان سعید کے ساتھ اداکاری کرنے کے بعد اب ہانیہ عامر اور فرحان سعید ایک ساتھ ڈانس کرتے ہوئے بھی نظر آئیں گے۔

دونوں فنکار اپنی یہ پرفارمنس آٹھویں ہم ایوارڈز میں دیں گے جس کا ٹریلر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

اس جوڑی نے اپنے شاندار ڈانس پرفارمنس سے اسٹیج کو جگمگا دیا اور دونوں نے شو کے ساتھ ساتھ بہت سے لوگوں کے دل جیت لیے۔

ڈانس کا ٹریلر سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین کو خوب پسند آیا اور اب اس ایوارڈز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہہانیہ عامر نے ڈرامہ سیریل ’عشقیہ‘، ’سنگِ ماہ‘ اور کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری سے مداحوں کو دیوانہ بنایا۔


اپنا تبصرہ لکھیں