ہانگ کانگ چین کا اندرونی معاملہ، اس میں غیر ملکی مداخلت نہیں ہونی چاہیے: پاکستان


muni

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ کے معاملات چین کے داخلی معاملات ہیں، اس میں غیر ملکی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا جنرل اسمبلی کی 55 ممالک پر مشتمل کمیٹی سے خطاب میں کہنا تھا کہ خود مختار ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرنا یو این چارٹر کا اہم حصہ ہے۔

چین کی جانب سے ہانگ کانگ میں ہیومن رائٹس کے حوالے سے نیا قانون لاگو پر جرمنی کے تحفظات کا جواب دیتے ہوئے منیر اکرام نے کہا کہ ہانگ کانگ چین کا حصہ ہے اور کسی بھی ملک کے نیشنل سکیورٹی معاملات کا قانونی اختیار ریاست کے پاس ہوتا ہے۔

پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ کے معاملات چین کے داخلی معاملات ہیں، ہانگ کانگ کے معاملات میں غیر ملکی مداخلت نہیں ہونی چاہیے، پاکستان ہانگ کانگ سے متعلق چین کے مؤقف کی حمایت کرتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں