ہانگ کانگ اپنے مہنگے مگر مختصر نینو فلیٹس کے لیے مشہور ہے لیکن ایک بلڈر نے حال ہی عام پارکنگ سے بھی چھوٹے اپارٹمنٹس بنا کر لوگوں کو حیران کر دیا۔
جیسے ہی لوگوں نے سوچا کہ اب ان سے مختصر کون سے فلیٹس ہوں گے تو رئیل اسٹیٹ ڈیولپرز نے ٹی پلس کے منصوبے سے پردہ اٹھایا، یہ فلیٹس اتنے مختصر ہیں کہ عالمی میڈیا کی خبروں کی زینت بنے۔
ٹی پلس کو یوں کہہ لیں کہ یہ ایک شو باکس فلیٹ ہیں جو فلیٹس کی نئی قسم ہیں۔ فلیٹ کا رقبہ صرف 128 اسکوائر فٹ ہے جس اسے ایک عام پارکنگ کی جگہ سے بھی چھوٹا بنا دیتا ہے کیونکہ ایک عام پارکنگ کی جگہ بھی 130 اسکوائر فٹ ہوتی ہے۔
اپنے حیران کردینے والے رقبے کے باوجود ٹی پلس ہاؤسنگ کے فلیٹ میں وہ تمام سہولیات میسر ہیں جو کسی بھی انسان کو زندگی گزارنے کے لیے درکار ہوتی ہیں جیسے کچن، ایک ٹوائلٹ، سامان رکھنے کی جگہ، ایک ریفریجریٹر ، ایک بیڈ اور ایک کھانے کی میز۔
ایک اتنا مختصر فلیٹ جو 5 سے 8 قدموں میں ہی ختم ہو جاتا ہو اس میں یہ تمام سہولیات کیسے سما سکتی ہیں، جو کوئی سوچنے کی کوشش کرے تو اس کی سوچ میں بھی نہ سما سکے۔
حال ہی میں تعمیر ہونے والی یہ عمارت 73 اپارٹمنٹس پر مشتمل ہے۔بلڈر کو پوری امید کہ اس کے یہ تمام فلیٹس فروخت ہو جائیں گے تاہم اس کاروبار سے منسلک دیگر لوگ اسے بد ترین قرار دے رہے ہیں۔
ٹی پلس کا ایک اپارٹمنٹ ہانگ کانگ ڈالر 2.85 ڈالر پر فروخت کے لیے دستیاب ہے یعنی 364,000 امریکی ڈالر۔یہ قیمت اگر آپ کو زیادہ لگ رہی ہے تو سن لیں کہ نینو فلیٹ اس سے بھی مہنگے ہیں اور ان کی قیمت 7.90 ملین امریکی ڈالر ہے یعنی ایک ملین امریکی ڈالر۔
معاملہ صرف اتنے مختصر فلیٹس پر ختم نہیں ہوگیا بلکہ ہانگ کانگ کے بلڈرز کے پاس اس سے بھی چھوٹے فلیٹس کا منصوبہ موجود ہے جو صرف 61.4 اسکوائر فٹ پر ہوں گے